ogdcl

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں او جی ڈی سی ایل کی جانب سے تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت

سانگھڑ، دی یورپ ٹوڈے: او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔ او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق بلوچ کنویں نمبر 2 سے 388 بیرل یومیہ خام تیل اور 68 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس کی دریافت ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق بلوچ کنویں نمبر 2 کی کھدائی فروری 2024ء میں شروع کی گئی تھی اور 3,920 میٹر کی گہرائی تک کھدائی کے بعد یہ ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ او جی ڈی سی ایل سنجھورو بلاک کے سمیر فارمیشن میں مزید کنویں کھودنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ ان ذخائر سے بھرپور استفادہ کیا جا سکے۔

vietnam Previous post ویتنام کی قومی دن کی 79ویں سالگرہ کے موقع پر ہنوئی میں شاندار تقریب کا انعقاد
putin Next post بین الاقوامی فوجداری عدالت نے منگولیا سے روسی صدر پوتن کی گرفتاری کا مطالبہ کیا