عمان

عمان کا 10 روزہ مفت سیاحتی ویزہ دینے کا اعلان

Read Time:44 Second

مسقط، یورپ ٹوڈے: عمان نے بحری جہازوں کے مسافروں اور عملے کے ارکان کے لیے 10 روزہ مفت سیاحتی ویزہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان انسپکٹر جنرل آف پولیس اینڈ کسٹمز، لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن الشوراقی کی جانب سے کیا گیا ہے، جس میں غیر ملکیوں کے رہائشی قوانین کے ایگزیکٹو قواعد میں کچھ شقوں کی ترمیم کی گئی ہے۔

نئے قواعد کے مطابق سیاحوں اور عملے کو 10 دن کا ویزہ جاری کیا جائے گا، جو ٹورسٹ شپ ایجنٹ کی درخواست پر فراہم کیا جائے گا، اور اس کے لیے 30 دن کے اندر رجسٹریشن لازمی ہوگی۔

مزید برآں، اسی طرح کی شرائط کے تحت ایک ماہ کا ویزہ بھی دستیاب ہوگا۔ یہ فیصلہ عمان کی سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے اور مزید سیاحوں کو عمان کی طرف راغب کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
خیبر پختون خواہ Previous post گورنر خیبر پختون خواہ نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے استعفے کا مطالبہ کر دیا
یومِ اساتذہ Next post چین کے 40ویں یومِ اساتذہ پر صدر شی جن پنگ کی ملک بھر کے اساتذہ کو خراج تحسین