پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے لیے محمد حسنین کی شمولیت متوقع
میلبرن، یورپ ٹوڈے: فاسٹ بولر محمد حسنین کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کی پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا امکان ہے۔ پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم نے میلبرن میں ٹریننگ سیشن کیا، جہاں کھلاڑیوں نے فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز کے بعد نیٹ پر بھرپور پریکٹس کی۔
ٹیم کے اہم فاسٹ بولرز شاہین آفریدی، حارث رؤف اور عامر جمال نے بھی نیٹ پر بولنگ کی اور اپنی مہارتوں کو مزید نکھارا۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ آسٹریلیا میں پاکستان کا ایک بھی ون ڈے جیتنا بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ سلیکٹر اسد شفیق پریکٹس سیشن کے دوران موجود رہے اور کوچ جیسن گلیسپی اور کپتان محمد رضوان سے تفصیلی مشاورت کی۔ انہوں نے بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 4 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں کھیلا جائے گا۔