اے ایف سی

اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان نے کرغزستان کو 1-2 سے شکست دے دی

جکارتہ، یورپ ٹوڈے: ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) ویمنز ایشین کپ کوالیفائر کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرغزستان کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔

انڈونیشیا میں جاری اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائر کے اس اہم میچ میں پاکستان کی جانب سے دونوں گول مریم محمود نے پہلے ہاف میں اسکور کیے۔ میچ کے چوتھے منٹ میں ہی مریم محمود نے گول داغ کر پاکستان کو برتری دلائی، جس کے بعد پاکستانی ٹیم حریف ٹیم پر حاوی رہی اور متعدد حملے کیے۔

26ویں منٹ میں پاکستان کو پنالٹی کک ملی، جس پر مریم محمود نے ایک اور خوبصورت گول کر کے پاکستان کی برتری کو دگنا کر دیا۔

دوسرے ہاف میں بھی پاکستانی ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم 67ویں منٹ میں کرغزستان نے خسارہ کم کرتے ہوئے ایک گول اسکور کیا، لیکن اس کے بعد دونوں ٹیمیں مزید کوئی گول نہ کر سکیں اور میچ کا اختتام پاکستان کی 1-2 کی برتری کے ساتھ ہوا۔

گروپ ڈی کی صورتحال کے مطابق پاکستان تین میچوں میں 6 پوائنٹس حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ چائنیز تائپے دو میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ چائنیز تائپے کا آخری میچ انڈونیشیا کے خلاف ہوگا۔ ہر گروپ سے صرف سرفہرست ٹیم ایشین کپ کے لیے کوالیفائی کرے گی۔

پاکستانی ٹیم کی اس کامیابی کو ویمنز فٹ بال میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے اور مداحوں نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

فیسٹیول Previous post 14ویں سلک روڈ انٹرنیشنل میوزک فیسٹیول کا شاندار آغاز، ثقافتی ورثے کی رنگا رنگ عکاسی
شہباز شریف Next post وزیراعظم شہباز شریف کا یوم عاشورہ پر پیغام: قوم امام حسینؓ کی سیرت سے رہنمائی لے کر پاکستان کو ترقی و اتحاد کے راستے پر گامزن کرے