سپورٹ ترکیہ

پاکستانی تاجروں کا ترکیہ سے اظہارِ یکجہتی، “سپورٹ ترکیہ” مہم شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: پاکستان کے کاروباری طبقے نے ترکی کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے “سپورٹ ترکیہ” کے عنوان سے خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ بھارت میں ترک مصنوعات کے بائیکاٹ اور ترک کمپنیوں کو سیکیورٹی کلیئرنس کی منسوخی کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے قائم مقام صدر نے اپنے رفقا کے ہمراہ ایک پریس بریفنگ میں اس بات پر زور دیا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ترک مصنوعات بالخصوص خام مال کی درآمد میں فوری اضافہ کیا جائے۔

قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی نے پاکستانی تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ ترکیہ کے ساتھ غیر معمولی تعاون فراہم کرے، خصوصاً ایسے وقت میں جب ترکیہ نے بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پاکستان کے مؤقف کی بھرپور حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ہمیشہ عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا ہے، اور اب وقت ہے کہ پاکستان بھی عملی اقدام کے ذریعے اس بھائی چارے کا مظاہرہ کرے۔

دوسری جانب، بھارت میں ترکی مخالف مہم شدت اختیار کر رہی ہے، جہاں تاجر برادری نے ترک مصنوعات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ترک سیبوں کے بائیکاٹ کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

پاکستانی تاجر تنظیموں کا کہنا ہے کہ ترکی کے ساتھ تجارتی تعاون نہ صرف ایک اقتصادی ضرورت ہے بلکہ ایک برادرانہ ذمہ داری بھی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

صدر آصف علی زرداری کا پاک افواج کو خراج تحسین، وطن کے دفاع میں قربانیاں "قومی فخر اور مقدس امانت" قرار Previous post صدر آصف علی زرداری کا پاک افواج کو خراج تحسین، وطن کے دفاع میں قربانیاں “قومی فخر اور مقدس امانت” قرار
فریڈرک مرز Next post جرمن چانسلر فریڈرک مرز کا پناہ گزین درخواستوں کی یورپی یونین سے باہر جانچ کا عندیہ