
پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے شہر ہملٹن میں عید منائے گی
ہملٹن، یورپ ٹوڈے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نیوزی لینڈ کے شہر ہملٹن میں عیدالفطر منائیں گے۔ نیوزی لینڈ میں اتوار کو چاند نظر نہ آنے کے باعث وہاں 30 روزے مکمل کیے جا رہے ہیں، جس کے بعد پاکستانی اسکواڈ کل عید منائے گا۔
ٹیم کے اراکین عید کی نماز کے بعد اکٹھے وقت گزاریں گے۔ اس حوالے سے ٹیم مینجمنٹ نے عید کے روز سہ پہر میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا ہے۔ پاکستانی ٹیم مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ٹریننگ کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔