
قومی کرکٹ ٹیم نے ہملٹن میں عیدالفطر منائی، کھلاڑیوں کی ایک دوسرے کو مبارکباد
ہملٹن، یورپ ٹوڈے: قومی کرکٹ ٹیم نے ہملٹن میں عیدالفطر کی نماز ادا کی اور اس موقع پر کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔
نماز عید کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، جس سے عید کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں۔
ٹیم آج دوپہر دو بجے سیڈن پارک میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی، تاکہ نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ میچ کے لیے تیاری کی جا سکے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔