محسن نقوی

پاکستان کی معیشت میں چین کا کردار ناقابلِ فراموش ہے: محسن نقوی

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مستحکم بنانے میں چین کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔

محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین سے ملاقات کے دوران چین کے یومِ تاسیس پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں، اور چین کی تیز رفتار ترقی سب کے لیے ایک رول ماڈل ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ چین پاکستان کا سب سے بااعتماد اور مخلص دوست ہے، اور پاکستان کو چین کے ساتھ لازوال دوستی پر ناز ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک نے پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔

محمد یوسف Previous post محمد یوسف نے قومی ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
کارا باغ Next post باکو میں چوتھی بین الاقوامی نمائش ‘ری بلڈ کارا باغ 2024’ کا انعقاد 15 تا 17 اکتوبر کو ہوگا