پی آئی اے

لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے افطار ڈنر، عید کے بعد برطانیہ سے پی آئی اے پروازوں کی بحالی کا اعلان

لندن، یورپ ٹوڈے: پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے لندن میں صحافیوں کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں صحافیوں کے علاوہ ٹک ٹاکرز اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

افطار ڈنر کے دوران ڈاکٹر محمد فیصل نے مہمانوں کو خوشخبری دی کہ عید کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پروازیں برطانیہ کے مختلف شہروں کے لیے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے لندن اور مانچسٹر سے پاکستان کے لیے پروازیں بحال کی جائیں گی۔

ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ ان کی پوری کوشش ہے کہ برمنگھم سے بھی پی آئی اے کی پروازیں جلد بحال کی جائیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ پروازوں کی بحالی کے موقع پر ایک باقاعدہ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں میڈیا کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

ہائی کمشنر نے واضح کیا کہ پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا تعلق جہاز کے پہیے اترنے سے نہیں ہے بلکہ یہ ایک علیحدہ عمل ہے، جس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر فیصل کے اس اعلان کو صحافتی برادری نے خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان فضائی رابطے مضبوط ہوں گے۔

امریکہ-روس Previous post روس کی خود مختار ویلتھ فنڈ کے سربراہ نے ایلون مسک کو مریخ مشن کے لیے امریکہ-روس شراکت داری کی پیشکش کر دی
علاقائی ترقی کے لیے تحقیقی نتائج کا مؤثر استعمال ضروری: انڈونیشیا کی نائب وزیر Next post علاقائی ترقی کے لیے تحقیقی نتائج کا مؤثر استعمال ضروری: انڈونیشیا کی نائب وزیر