
پاکستانی شہریت کے لیے 5 سال کا قیام لازمی قرار: وفاقی کابینہ کے اہم فیصلے
اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، جن میں پاکستانی شہریت کے حصول کے لیے ملک میں کم از کم 5 سال کا قیام لازمی قرار دیا گیا۔
وفاقی کابینہ کے ذرائع کے مطابق، پاکستان میں بطور مہاجر یا سفارت کار قیام کی مدت شہریت کے لیے قابل قبول نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ افغان خواتین کی پاکستانی مردوں سے شادی کی قانونی حیثیت کے معاملے کے بعد کیا گیا۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ بیرون ملک جا کر بھیک مانگنے والوں کے پاسپورٹ ضبط کر لیے جائیں گے اور ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
وفاقی کابینہ نے پاسپورٹ اور شہریت کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد قوانین کو مزید سخت اور شفاف بنانا ہے۔