پاکستان

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان معاشی و تجارتی تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق

کوالا لمپور، یورپ ٹوڈے: پاکستان اور کینیڈا نے جمعرات کے روز دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیش رفت کو سراہتے ہوئے معاشی اور تجارتی تعاون کو مزید وسعت دینے اور مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے ملائیشیا کے دارالحکومت میں منعقدہ 32ویں آسیان ریجنل فورم وزارتی اجلاس کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کے درمیان ایک اہم ملاقات کے دوران طے پایا۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا، خصوصاً اقتصادی، تجارتی اور عوامی روابط کے فروغ پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم نے کینیڈین وزیر خارجہ کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ Previous post اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا جمہوریہ کانگو اور روانڈا کے درمیان امن معاہدے کا خیرمقدم
سربرینیتسا Next post ایرانی وزیرِ خارجہ کا سربرینیتسا اور غزہ کے سانحات کا موازنہ، عالمی بے حسی پر شدید تنقید