وفاقی وزیر خزانہ کی جے پی مورگن بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک کے نمائندوں سے ملاقات، اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال
واشنگٹن، یورپ ٹوڈے: وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا میں جے پی مورگن بینک کے نمائندوں سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے بعد ملک کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کا جائزہ پیش کیا اور آئی ایم ایف کے ای ایف ایف پروگرام کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی عالمی کیپٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈ کے ذریعے رسائی کے عزم کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ، محمد اورنگزیب نے اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی) کے صدر سے بھی ملاقات کی، جس میں تعلیم، صحت اور دیگر اہم شعبوں میں بینک کی مالی معاونت کی تعریف کی گئی۔ وزیرِ خزانہ نے مہمند ڈیم منصوبے میں اسلامی ترقیاتی بینک اور عرب کوآرڈینیشن گروپ کی سرمایہ کاری کو بھی سراہا۔