ایران

ایران۔امریکہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری، وزیراعظم شہباز شریف کا عزم

Read Time:1 Minute, 14 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کے روز ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور ایران و امریکہ کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھیں۔

گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور حالیہ رابطوں کا حوالہ بھی دیا۔

وزیراعظم نے معزز مہمانوں کو پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں جاری کشیدگی نہ صرف ایران بلکہ کئی برادر مسلم ممالک میں انسانی جانوں، معیشت اور املاک کے لیے شدید نقصان کا باعث بن رہی ہے، جس کے فوری خاتمے کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔

ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں جاری صورتحال پر اپنے اپنے ممالک کے مؤقف سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

انہوں نے امن کے قیام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو اس مشکل وقت میں قابلِ تحسین قرار دیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
انڈونیشیا Previous post عیدالفطر 2026 کے دوران انڈونیشیا میں ریکارڈ 147.55 ملین مسافروں کی آمدورفت، حکومتی اقدامات مؤثر ثابت
شہباز شریف Next post خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری، وزیراعظم شہباز شریف کا وزرائے خارجہ کا شکریہ