
پاکستان اور اٹلی کے درمیان چھٹے دور کی سیاسی مشاورت، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
روم، یورپ ٹوڈے: پاکستان اور اٹلی کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور 28 فروری کو روم میں منعقد ہوا، جس میں معیشت، زراعت، دفاع، تعلیم اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں مزید تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ اور یورپی یونین کے ساتھ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان تجارتی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے باہمی اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔ دونوں فریقین نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور مشترکہ مفادات کے تحت تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔