پاکستان، آرکٹک اور انٹارکٹکا کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ گلیشیئرز رکھنے والا ملک

 پاکستان، آرکٹک اور انٹارکٹکا کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ گلیشیئرز رکھنے والا ملک

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: پاکستان، آرکٹک اور انٹارکٹکا کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ گلیشیئرز رکھنے والا ملک ہے، جو اس کی “سافٹ پاور” بن رہے ہیں۔

چند ماہ قبل اطالوی ماہرین کی تحقیق میں انکشاف ہوا کہ پاکستانی پہاڑی سلسلوں میں 13 ہزار سے زائد گلیشیئرز موجود ہیں۔ یہ گلیشیئرز پاکستان اور بھارت کے 30 کروڑ باشندوں کو زرعی و گھریلو ضروریات کے لیے 75 فیصد پانی فراہم کرتے ہیں اور پاکستانی زراعت کے لیے ریڑھ کی ہڈی سمجھے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں، سالانہ لاکھوں سیاح ان قدرتی مناظر کو دیکھنے آ سکتے ہیں۔

تاہم، تشویش ناک پہلو یہ ہے کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ معروف پاسو گلیشیئر گزشتہ تیس برس میں 10 فیصد کم ہو چکا ہے۔

ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ملک کو مستقبل میں پانی اور خوراک کے شدید بحران سے بچایا جا سکے۔

امین امراللایف Previous post آذربائیجان کے وزیر سائنس و تعلیم امین امراللایف کی UNESCO میں گلوبل منسٹریل ڈائیلاگ میں شرکت
ایکنک نے 1.3 ٹریلین روپے کے میگا منصوبوں کی منظوری دے دی Next post ایکنک نے 1.3 ٹریلین روپے کے میگا منصوبوں کی منظوری دے دی