پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شاندار کاروباری دن، 100 انڈیکس میں 4411 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی، یورپ ٹوڈے: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا شاندار دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 4411 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
کاروبار کے اختتام پر پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 13 ہزار 924 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دورانِ کاروبار انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 14 ہزار 189 پوائنٹس رہی۔
آج حصص بازار میں 85 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے 50 ارب 50 کروڑ روپے میں طے پائے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا، جو 487 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 445 ارب روپے ہوگئی۔
ماہرین کے مطابق پی ایس ایکس کی مثبت کارکردگی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی علامت ہے۔