ٹیکس فائلرز

ملک میں ٹیکس فائلرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے: وفاقی وزیرِ خزانہ

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیکس فائلرز کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان اکنامک ڈیش بورڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں اضافہ کرنے اور ریاستی استحکام کے لیے بنیادی اصلاحات متعارف کرانا ضروری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق حکومت صرف پالیسی فریم ورک فراہم کرے گی جبکہ بینکنگ سیکٹر سرمایہ کاروں کو سہولیات مہیا کرے گا۔

وزیرِ خزانہ نے مزید کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، جبکہ مہنگائی کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے۔

شی جن پنگ Previous post چین اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ: صدر شی جن پنگ کی تعاون کی یقین دہانی
پوان مہارانی Next post پوان مہارانی دوبارہ انڈونیشیا کی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر منتخب