26ویں آئینی ترمیم

26ویں آئینی ترمیم کے عمل کی موخر ہونے کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: حکومت پاکستان نے 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے جاری عمل کو فی الحال موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ امریکہ سے واپسی تک کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اس آئینی ترمیم پر کافی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں، تاہم آج اچانک اس عمل کو روک دیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر حکومتی اتحاد اس مجوزہ ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

حکومت کے اس فیصلے کے بعد ملکی سیاسی حلقوں میں مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں کہ اس موخر ہونے کے پیچھے ممکنہ وجوہات کیا ہیں، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی غیر موجودگی میں اس اہم قومی معاملے کو آگے بڑھانے سے گریز کیا جا رہا ہے۔

ترکمانستان Previous post ترکمانستان میں “یورپ برائے گرین ڈیولپمنٹ” منصوبے کا باضابطہ آغاز
وزیراعظم شہباز شریف Next post وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کا مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق