بابر اعظم کی چیمپئنز ون ڈے کپ میں کپتانی سے دستبرداری: پاکستان وائٹ بال ٹیم کے نئے کپتان کی تقرری کا امکان
لاہور، یورپ ٹوڈے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے چیمپئنز ون ڈے کپ میں کپتانی نہ کرنے کا فیصلہ ان کے وائٹ بال ٹیم کے کپتان برقرار نہ رہنے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
ذرائع کے مطابق، آسٹریلیا کے دورے کے لیے نیا وائٹ بال کپتان مقرر کیے جانے کا امکان ہے، اور بابر اعظم کی جگہ نئے کپتان کی تقرری پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے جولائی میں بورڈ حکام اور کپتان سے بات چیت کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کو کپتانی کے لیے ایک مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے اور ان کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔ اگر اتفاق رائے ہو گیا تو محمد رضوان مستقبل میں تینوں فارمیٹس کے کپتان بن سکتے ہیں۔