چشمہ

چین چشمہ میں 1200 میگاواٹ کا پاکستان کا سب سے بڑا ایٹمی بجلی گھر تعمیر کرے گا

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: عوامی جمہوریہ چین پاکستان کے علاقے چشمہ میں 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا ملک کا سب سے بڑا ایٹمی بجلی گھر تعمیر کرے گا۔ پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے بتایا کہ 2030ء تک چین کے تعاون سے پاکستان میں 4730 میگاواٹ سستی اور شفاف بجلی پیدا کی جائے گی۔

فی الحال کراچی میں 1100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے دو ایٹمی بجلی گھر پیراڈائز پوائنٹ پر کام کر رہے ہیں، جبکہ چشمہ کے مقام پر دو 320 میگاواٹ اور دو 340 میگاواٹ کے ایٹمی بجلی گھر قومی گرڈ میں شفاف اور سستی بجلی فراہم کر رہے ہیں۔

چشمہ میں چین کے تعاون سے 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے نئے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس سے ملک میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور یہ منصوبہ پاکستان کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے یہ بات جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے (آئی اے ای اے) کی جنرل کانفرنس کے موقع پر چین کے ساتھ 40 سالہ شراکت داری کی تکمیل کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

شوکت مرزیوف Previous post ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف کی روسی وفد سے ملاقات، علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال
فتنہ الخوارج Next post افغان عبوری حکومت فتنہ الخوارج کی سرپرستی کر رہی ہے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم