پرتھ

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ آج پرتھ میں کھیلا جائے گا

پرتھ، یورپ ٹوڈے: میزبان آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ سیریز اس وقت ایک، ایک سے برابر ہے، اور گرین شرٹس کے پاس بائیس سال بعد آسٹریلیا کی سرزمین پر آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دینے کا سنہری موقع ہے۔

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، مارنوس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ تیسرے ایک روزہ میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ ان کی جگہ وکٹ کیپر بیٹسمین جوش انگلس ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستانی ٹیم ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹ سے شکست دینے کے بعد پرتھ میں تیسرے میچ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے 2002ء میں وقار یونس کی قیادت میں آسٹریلیا کو ان کی سرزمین پر دو، ایک سے ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی، اور آج کے میچ میں بھی پاکستان کو سیریز جیتنے کا بھرپور موقع حاصل ہے۔

برلن وال Previous post برلن میں برلن وال کے گرنے کی 35ویں سالگرہ پر ہزاروں افراد کا جشن، جرمنی کے اتحاد کی یادیں تازہ
آئی ایم ایف Next post آئی ایم ایف مشن کل 11 نومبر کو پاکستان پہنچے گا، ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پورا کرنے کے لیے ڈومور کا مطالبہ