انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا، اولی پوپ کپتان مقرر
لندن، یورپ ٹوڈے: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ بین اسٹوکس ہیم اسٹرنگ انجری سے مکمل نجات نہ پا سکے جس کے باعث انگلش ٹیم کی قیادت اولی پوپ کریں گے۔
انگلینڈ کی ٹیم میں اولی پوپ (کپتان)، زیک کرولی، بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، جیک لیچ، شعیب بشیر اور برائیڈن کارس شامل ہیں۔
پاکستان کے خلاف برائیڈن کارس اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔
انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق بین اسٹوکس ہیم اسٹرنگ انجری سے بحالی کے عمل میں ہیں، ان کی غیر موجودگی میں اولی پوپ کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے شروع ہو گا۔