وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت وزارت صحت کے تین اداروں کا انضمام
اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: نیوز ہب کنسلٹنٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کے 27 اگست 2024 کے فیصلوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے وزارت صحت نے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت تین اداروں کو ایک ادارے میں ضم کر دیا ہے۔
نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن ڈویژن نے ریجنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاپولیشن اسٹڈیز اسلام آباد، اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فرٹیلٹی کیئر کراچی کو ضم کرکے ایک ٹریننگ اور ریسرچ ادارے میں تبدیل کر دیا ہے جس کا بنیادی فوکس آبادی کے مسائل پر ہوگا۔
نئے ادارے کو ڈی جی پاپولیشن، وزارت قومی صحت کے زیر انتظام کردیا گیا ہے۔ اس انضمام کا باضابطہ نوٹیفیکیشن ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن شاہجہان نے جاری کیا۔