حیدر علی

حیدر علی کی شاندار کارکردگی: پیرالمپکس میں چوتھا میڈل اپنے نام کیا

پیرس، یورپ ٹوڈے: پاکستان کے نامور ایتھلیٹ حیدر علی نے پیرالمپکس گیمز میں اپنی غیر معمولی کارکردگی کا ایک اور باب رقم کرتے ہوئے ڈسکس تھرو ایونٹ میں چوتھا میڈل حاصل کیا۔ حیدر علی نے اپنی آخری کوشش میں باون اعشاریہ چون میٹر کا شاندار تھرو کیا، جبکہ ان کی پہلی تھرو باون اعشاریہ اٹھائیس میٹر رہی۔ تاہم، دوسری، تیسری، چوتھی اور پانچویں کوششوں کو فاؤل قرار دیا گیا۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے حیدر علی نے ایف سینتیس کیٹگری میں یہ میڈل اپنے نام کیا، جو ان کی پیرالمپکس کے شاندار سفر کا تسلسل ہے۔ اس سے قبل، حیدر علی نے ٹوکیو گیمز میں باون اعشاریہ چھبیس میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔

یہ حیدر علی کا پیرالمپکس گیمز میں مجموعی طور پر چوتھا میڈل ہے۔ اس سے پہلے وہ دوہزار آٹھ کے بیجنگ گیمز میں لانگ جمپ میں سلور میڈل، جبکہ دوہزار سولہ کے ریو پیرالمپکس گیمز میں برانز میڈل اپنے نام کر چکے ہیں۔

حیدر علی نے ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس میں سلور میڈل اور ایشین پیراگیمز میں چار گولڈ اور دو برانز میڈل بھی حاصل کیے ہیں۔ مجموعی طور پر، وہ پاکستان کے لیے پانچ گولڈ، دو سلور اور تین برانز میڈل جیت چکے ہیں، جو ان کی غیر معمولی صلاحیتوں اور ملک کے لیے خدمات کی گواہی دیتے ہیں۔

سمرقند Previous post سمرقند، دنیا کی ثقافتوں کا سنگم
چینی وفد Next post چینی وفد کی وزیراعظم کی معاون کو پاکستان گرین ٹرانسپورٹ پروجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ