آئی ایم ایف مشن کل 11 نومبر کو پاکستان پہنچے گا، ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پورا کرنے کے لیے ڈومور کا مطالبہ
اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا مشن کل 11 نومبر کو پاکستان پہنچے گا، جہاں وہ پاکستان کے مالیاتی امور کا جائزہ لے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق، آئی ایم ایف نے پاکستان سے ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پورا کرنے کے لیے “ڈومور” کا مطالبہ کیا ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پانچ ارب ڈالر ہے اور اس گیپ کے خاتمے کے لیے پاکستان سے جامع فریم ورک فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے کے لیے پاکستان چین اور سعودی عرب سے معاونت طلب کرے گا۔
آئی ایم ایف کا مشن پاکستان کے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کرے گا، اور اس بات کا جائزہ لے گا کہ پاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ اپنی مالیاتی پالیسیوں کو کس طرح ہم آہنگ کرتا ہے۔