محمد عرفان

محمد عرفان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور، یورپ ٹوڈے: پاکستان کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عرفان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔

محمد عرفان نے اپنے پیغام میں ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کی سپورٹ اور حوصلہ افزائی کے لیے شکر گزار ہیں۔

محمد عرفان نے اپنے کیریئر کے دوران پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

یاد رہے کہ ان سے پہلے عماد وسیم اور محمد عامر بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔

16 دسمبر Previous post علیحدگی اور قربانی: پاکستان کے لیے 16 دسمبر کا درد
سی پیک فیز 2.0 Next post سی پیک فیز 2.0: پاکستان-چین شراکت داری ایک نئے دور میں داخل، بیجنگ میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں