وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ کا نان فائلرز کے معاملے پر مؤقف

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ حکومت ٹیکس کے سلسلے میں کسی کو ہراساں نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نان فائلر گاڑیاں اور جائیدادیں نہیں خرید سکیں گے، اس حوالے سے ہمیں قانونی کور کی ضرورت ہے۔

واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت نان فائلر کی اصطلاح کو ختم کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں مثبت رہی ہیں، جنہوں نے پاکستان میں مہنگائی میں کمی کو سراہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ریٹنگ ایجنسیاں یہ کہہ رہی ہیں کہ پاکستان درست معاشی سمت پر گامزن ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ورلڈ بینک پاکستان کو قرض نہیں گرانٹ دے گا، جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ تعمیری بات چیت جاری ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ کوشش کی جائے گی کہ ہمارا آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پروگرام ہو، اور ہمارے اقدامات کی بدولت ملک میکرو اکنامک استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے ہمیں مشکل فیصلے کرنے ہوں گے اور پاکستان پائیدار ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔

چینی فٹ بال ایسوسی ایشن Previous post چینی فٹ بال ایسوسی ایشن نے چینی سپر لیگ کے میچز کے لیے غیر ملکی ریفریز کی تقرری کا اعلان کر دیا
شنگھائی تعاون کونسل Next post ایوان صدر میں شنگھائی تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس کا خیرمقدم