روور

پاکستان کا روور چینی قمری مشن کے ساتھ چاند پر تحقیق میں حصہ لے گا

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کا تیار کردہ روور چین کے چانگ ای 8 مشن کے ساتھ چاند پر تحقیقی سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔ ترجمان سپارکو کے مطابق، سپارکو کے سائنسدان اس اہم مشن کی تیاری مکمل کر چکے ہیں اور 35 کلوگرام وزنی یہ روور 2028ء میں چاند کے جنوبی قطب پر اترے گا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سپارکو کے اس مشن میں مختلف سائنسی تجربات کیے جائیں گے، جن میں چاند کی مٹی کا تجزیہ، چاند کی سطح کا نقشہ تیار کرنا، اور چاند پر انسانوں کی مستقل موجودگی کے امکانات کو ممکن بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی کی آزمائش شامل ہے۔

سپارکو کا روور جدید ترین سائنسی آلات سے لیس ہوگا، جو اہم ڈیٹا اکٹھا کرے گا اور مستقبل کے قمری مشنز کی راہ ہموار کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

 آئی سی سی Previous post پاکستان کرکٹ کے لیے اہم ہفتہ: شاہین آفریدی آئی سی سی ون ڈے بولر رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر واپس آ گئے
چینی Next post چینی شہریوں کی سیکیورٹی پر وزیرِاعظم شہباز شریف کا عزم، COP29 سمٹ میں چین کو یقین دہانی