جسٹس یحییٰ آفریدی

جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔ ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی سے چیف جسٹس پاکستان کا حلف لیا۔

ایوان صدر میں ہونے والی اس تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سینئر ججز، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، گورنر پنجاب سلیم حیدر، وفاقی وزراء اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔

سپریم کورٹ کی ججز جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ بھی تقریب حلف برداری میں موجود تھے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔

جنوب مشرقی ایشیا Previous post جنوب مشرقی ایشیا کیلئے قازقستان سے نئی پروازوں کا اعلان
امریکہ اور ملائشیا Next post امریکہ اور ملائشیا کے درمیان اقتصادی تعلقات میں نمایاں اضافہ