وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کا مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور مجوزہ آئینی ترامیم پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کی تجاویز کا جائزہ لیتے ہوئے اتفاق کیا گیا کہ جے یو آئی سربراہ کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے 48 گھنٹوں میں دوسری بار مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں دیگر پی پی رہنما خورشید شاہ، نوید قمر اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی شریک تھے۔

ملاقات کے بعد نوید قمر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا اختلاف آئینی عدالت کے طریقہ کار سے ہے، اور اسپیشل کمیٹی میں اس مسئلے پر مزید تبادلہ خیال کیا گیا۔

26ویں آئینی ترمیم Previous post 26ویں آئینی ترمیم کے عمل کی موخر ہونے کی وجہ سامنے آگئی
ایتھوپیا Next post اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر