دوحہ

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی دوحہ میں قطر کے وزیر انصاف ابراہیم بن علی المہندی سے ملاقات

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وزیر قانون و انصاف و حقوق انسانی سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے دوحہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے دوسرے وزارتی اجلاس کے دوران قطر کے وزیر انصاف اور وزیر مملکت برائے کابینہ امور ابراہیم بن علی المہندی سے دو طرفہ ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے قانونی و عدالتی اصلاحات، بدعنوانی کے خاتمے اور قانون کی حکمرانی کو فروغ دینے کے حوالے سے دو طرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں بہترین طریقوں کے تبادلے اور قانونی شعبوں میں علم و تجربے کے اشتراک کے لیے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

امریکہ Previous post ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کا امریکہ کے ساتھ مستحکم دوطرفہ تعلقات اور تجارتی تعاون پر زور
ازبکستان Next post ازبکستان کے وزیر ڈیجیٹل ٹیکنالوجیزکی ڈی سی ایف آپریشن گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات