کرکٹرز

پاکستانی کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کا ایک اور موقع مل گیا

لاہور، یورپ ٹوڈے: قومی کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے ایک اور موقع فراہم کر دیا گیا ہے۔ 30 ستمبر کو ہونے والے فٹنس ٹیسٹ میں کرکٹرز کو 2 کلو میٹر کی دوڑ میں بہتری لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس مرحلے میں 8 سے 10 قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے، جن میں سے کچھ کھلاڑی وہ ہیں جن کے پہلے فٹنس ٹیسٹ نہیں ہو سکے تھے۔ زیادہ تر کھلاڑی وہ ہیں جو پچھلے فٹنس ٹیسٹ کلیئر نہیں کر سکے تھے یا بارڈر لائن پر تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی کرکٹر کے ساتھ فٹنس ٹیسٹ کی بنیاد پر زیادتی نہیں کی جائے گی اور اسی لیے انہیں دوبارہ موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

ہفتہ وار مہنگائی Previous post ہفتہ وار مہنگائی کی شرح تین سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
حسن نصراللہ Next post روس کی حسن نصراللہ کے قتل کی مذمت، مشرق وسطیٰ کے لیے ڈرامائی نتائج کی تنبیہ