کرکٹ

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا سری لنکا کے خلاف 15 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ اعلان

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: سری لنکا کے ساتھ ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ باضابطہ طور پر اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم 4 اور 5 جنوری 2026 کو مرحلہ وار سری لنکا روانہ ہوگی، جبکہ ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔

اس اسکواڈ میں وکٹ کیپر بلے باز خواجہ نافع پہلی بار شامل کیے گئے ہیں، جبکہ شاداب خان کندھے کی سرجری کے بعد اسکواڈ میں واپسی کر چکے ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا شیڈول طے پایا ہے، جو تمام میچز دمبولا میں کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز 7، 9 اور 11 جنوری 2026 کو ہوں گے۔ یہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ورلڈ کپ اسکواڈ کے انتخاب میں مددگار ثابت ہوگی۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی درج ذیل ہیں:
سلمان علی آغا، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان، اور عثمان طارق۔

واضح رہے کہ بگ بیش کے لیے آسٹریلیا میں موجود بابر اعظم، شاہین آفریدی اور حارث رؤف سری لنکا کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔ اس کے علاوہ، شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری کا بھی شکار ہو گئے ہیں۔

ہینوور Previous post ہینوور ایئرپورٹ پر ڈرونز کی وجہ سے ہوائی ٹریفک معطل
شہباز شریف Next post وزیراعظم شہباز شریف کا سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار