پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ریڈ بال ہائی پرفارمنس کوچ کی تقرری کے لیے اشتہار جاری

لاہور، یورپ ٹوڈے: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ریڈ بال کے ہائی پرفارمنس کوچ کی تلاش کے لیے باضابطہ طور پر اشتہار جاری کر دیا ہے۔ اس اہم عہدے کے لیے خواہشمند امیدوار 7 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق ہائی پرفارمنس کوچ کا بنیادی کام ہیڈ کوچ کو گیم پلاننگ اور پرفارمنس میں بہتری لانے میں معاونت فراہم کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ، کوچ ٹورنامنٹس سے پہلے اور بعد میں ٹیم کی تیاریوں میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

اس عہدے کے لیے کم از کم 5 سالہ کوچنگ تجربہ اور لیول 2 کی کوچنگ قابلیت لازمی قرار دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، بنگلا دیش کے خلاف حالیہ سیریز میں ٹم نیلسن نے عارضی طور پر ہائی پرفارمنس کوچ کی ذمے داریاں نبھائیں، جنہیں ساؤتھ آسٹریلیا سے ریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی کی سفارش پر لایا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق، ٹم نیلسن ہی ممکنہ طور پر اس عہدے پر مستقل طور پر تعینات ہوں گے اور اشتہار کو باقاعدہ تقرری کی ضروری کارروائی کے طور پر جاری کیا گیا ہے۔

چینی عوامی مشاورتی کانفرنس Previous post چینی عوامی مشاورتی کانفرنس کے 75ویں یومِ تاسیس پر صدر شی جن پنگ کا عوامی جمہوریت کے فروغ پر زور
ہائی برج ایکسٹریم اسپورٹس ٹورنامنٹ کا آغاز Next post چین میں بین الاقوامی ہائی برج ایکسٹریم اسپورٹس ٹورنامنٹ کا آغاز