نیوزی لینڈ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اسکواڈ کا اعلان آج متوقع

لاہور، یورپ ٹوڈے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے، جن میں محمد رضوان، بابر اعظم اور نسیم شاہ کی عدم شمولیت کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر شاداب خان کو سونپے جانے کا امکان ہے جبکہ محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کا کپتان برقرار رکھا جائے گا۔ ٹیم مینجمنٹ میں بھی اہم تبدیلیاں زیر غور ہیں، جن کے مطابق عاقب جاوید کو بطور ہیڈ کوچ برقرار رکھا جائے گا جبکہ سابق بیٹنگ لیجنڈ محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ مقرر کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ اس سیریز کو آئندہ بڑے ٹورنامنٹس کے لیے اہم تیاری تصور کیا جارہا ہے۔

zuchongzhi Previous post چینی سائنسدانوں نے 105 کیوبٹس پر مشتمل “Zuchongzhi 3.0” کوانٹم کمپیوٹر متعارف کروا دیا
ترکمان رہنما کی امیر قطر کو بین الاقوامی امن فورم میں شرکت کی دعوت Next post ترکمان رہنما کی امیر قطر کو بین الاقوامی امن فورم میں شرکت کی دعوت