پی آئی اے

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی یکم اکتوبر کو ہوگی، چھ پارٹیاں حصہ لیں گی

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے بولی یکم اکتوبر 2024 کو منعقد کی جائے گی، جس میں چھ پارٹیاں حصہ لیں گی۔

اس حوالے سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس اسلام آباد میں فاروق ستار کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے دوران پی آئی اے اور روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری پر پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی، جبکہ زرعی ترقیاتی بینک اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کی نجکاری کے بارے میں بھی کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔

کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ نجکاری کے عمل میں چھ پارٹیاں حصہ لیں گی اور کمیٹی کے ممبران بھی اس عمل کا مشاہدہ کریں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف Previous post غزہ جیسے سانحات حل کیے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
مشترکہ گھر Next post عالمی برادری کو “مشترکہ گھر” کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے، چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا عالمی قیادت سے خطاب