10 ارب روپے

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شروع، 10 ارب روپے کی ابتدائی بولی

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت بولی کے لیے ابتدائی رقم 10 ارب روپے رکھی گئی ہے۔ حکومت نے پی آئی اے کی کم از کم قیمت 85 ارب 3 کروڑ روپے مقرر کی تھی، اور بولی دہندہ کو مقررہ قیمت پر خریداری کا فیصلہ کرنے کے لیے 30 منٹ کا وقت دیا گیا ہے۔

نجکاری کے لیے صرف ایک کمپنی نے بولی میں حصہ لیا، اور بولی کا یہ عمل سرکاری ٹی وی پر براہ راست دکھایا گیا۔ نجکاری کمیشن کے ذرائع کے مطابق بلیو ورلڈ ایوی ایشن کنسورشیم کے ساتھ معاہدے کے اہم نکات پر کمیشن متفق ہے۔

معاہدے کے تحت پی آئی اے کے ملازمین کو 18 ماہ تک ملازمت میں برقرار رکھا جائے گا، جس کے بعد تقریباً 70 فیصد ملازمین کو دوبارہ جاب لیٹر آفر کیے جائیں گے۔ سرمایہ کار کمپنی نے آئندہ پانچ برسوں میں 30 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے اور پی آئی اے کے طیاروں کی تعداد 45 تک بڑھائی جائے گی۔ پی آئی اے اپنی سروسز کو تمام روٹس پر بحال کرے گی۔

بولی کو حتمی شکل دینے کے لیے بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم کے ساتھ مذاکرات کیے جا سکتے ہیں، جن میں کم بولی کی صورت میں کنسورشیم کو مختلف آپشنز دیے جائیں گے۔ واحد بولی دہندہ کے ساتھ معاہدے کو یقینی بنانے کے لیے رولز میں ترامیم بھی کی گئی ہیں۔

فاؤنڈیشن یونیورسٹی Previous post فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام چین-پاکستان ثقافتی اوڈیسی پر سمپوزیم کا انعقاد
یوریشیا Next post روس کی یوریشیا میں امن کے لیے جامع حل کی خواہش