شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، اہم فیصلے اور منظوری

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 10 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان، یورپ، اور البانیہ کی وزارت خارجہ کے درمیان سیاسی روابط اور مذاکرات کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ سید جنید اخلاق کی مدت ملازمت میں توسیع کی بھی منظوری دی، جبکہ اسلام آباد میں ورچوئل یونیورسٹی کے لیے زمین کی خریداری کی اجازت دی گئی۔

اجلاس میں پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان گوادر اور ترکمان باشی بندرگاہوں کے درمیان معاہدے کی منظوری بھی دی گئی۔

بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کی منظوری کا معاملہ مؤخر کر دیا گیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستانی تاریخ کا آخری ہونا چاہیے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ معیشت میں استحکام اور بہتری لانے کے لیے ہمیں تیزی سے آگے بڑھنا ہے اور اللّٰہ کے فضل سے ہم اپنی منزل پر ضرور پہنچیں گے۔

وزیرِ اعظم نے مہنگائی کے بوجھ کو کم کرنے، اسمگلنگ کے خاتمے، اور ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

شیخ محمد بن زاید Previous post شیخ محمد بن زاید کی ہدایت پر احتجاج میں ملوث بنگلہ دیشی شہریوں کے لیے معافی کا اعلان
جرمن Next post جرمنی میں سیکیورٹی پیکج پر اہم بات چیت: جرمن وفاقی حکومت کی تجاویز زیر بحث