زرداری

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہفتہ کے روز ٹانک اور لکی مروت کے اضلاع میں بھارت نواز فتنۂ خوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔

صدراتی سیکریٹریٹ کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا، جس کے نتیجے میں خوارج کا خاتمہ ممکن ہوا۔ انہوں نے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قوم اور سیکیورٹی فورسز کا حوصلہ اس ناسور کے مکمل خاتمے تک غیرمتزلزل رہے گا۔
صدر آصف علی زرداری نے بھارت کی سرپرستی میں سرگرم فتنۂ خوارج کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر فورسز کے بلند حوصلے کی بھی تعریف کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے فتنۂ خوارج کے 9 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا کر قابلِ فخر کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیراعظم آفس میڈیا ونگ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز نمایاں فتوحات حاصل کر رہی ہیں۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے ہر طرح کی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم اس جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

ترکمانستان Previous post ترکمانستان میں 11 تا 13 دسمبر عام تعطیلات کا اعلان
کِش Next post تاجک مسافروں کے لیے کِش جزیرے کے سستے ٹورز کا آغاز، کرایہ صرف 549 ڈالر سے