زرداری

قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا تفصیلی مشاورتی اجلاس

Read Time:41 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے درمیان پیر کے روز ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی قومی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اس کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔

قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

ملاقات کے دوران اقتصادی، توانائی اور سیکیورٹی چیلنجز پر بھی مشاورت کی گئی، جبکہ مربوط قومی حکمتِ عملی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر زور دیا گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
آذربائیجان Previous post آذربائیجان کے ممتاز فنکار رسیم بالایف کو سپردِ خاک، الوداعی تقریب میں اعلیٰ شخصیات کی شرکت