زرداری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گل پلازہ میں آگ کے افسوسناک واقعے پر دکھ و رنج کا اظہار کیا

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کراچی کے علاقے صدر میں گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے افسوسناک واقعے پر گہرا دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

صدرِ پاکستان نے اپنے بیان میں جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اور متعلقہ ادارے متاثرہ افراد اور تاجروں کو فوری اور ہر ممکن امداد فراہم کریں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کمی نہ کی جائے۔

صدر زرداری نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور متاثرہ خاندانوں کو صبرِ جمیل دے۔

دوسری جانب کراچی میں گل پلازہ پر لگنے والی آگ پر تاحال مکمل قابو نہیں پایا جا سکا۔ اس واقعے میں چھ افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور متعدد افراد کو دھویں کے باعث طبی امداد کی ضرورت پیش آئی ہے۔

ویتنام Previous post ویتنام کی پارلیمانی سفارتکاری قومی ترقی کی نئی دہائی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے
باکو Next post 13واں عالمی باکو فورم مارچ میں منعقد ہوگا