آصف علی زرداری

صدر آصف علی زرداری کا شہداء میجر عدنان اسلم اور میجر معیز عباس شاہ کو خراجِ عقیدت، اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جمعرات کے روز میجر عدنان اسلم شہید اور میجر سید معیز عباس شاہ شہید کے گھروں کا دورہ کیا اور ان کی عظیم قربانیوں پر گہرے دکھ اور عقیدت کا اظہار کیا۔

میجر عدنان اسلم، جن کی عمر 31 برس تھی، بنوں میں دہشت گردوں کے حملے کے دوران شدید زخمی ہونے کے بعد شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے، جبکہ 37 سالہ میجر سید معیز عباس شاہ نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔ دونوں افسران نے بھارتی پشت پناہی یافتہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، صدراتی پریس ریلیز میں کہا گیا۔

صدرِ مملکت نے شہداء کی جرات، قیادت اور حب الوطنی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شجاعت مسلح افواج کی اعلیٰ روایات کی عکاس ہے۔ انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی جدوجہد ہر صورت جاری رکھے گا۔

صدر نے شہداء کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و ہمت کی دعا بھی کی۔

ترکمانستان Previous post ترکمانستان کی جانب سے دوحہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت