زرداری

صدر آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جمعرات کے روز خیبر پختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں صدر زرداری نے کہا کہ بیرونی مداخلت کے باعث پیدا ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ بلا تعطل جاری رکھی جائے گی۔

صدرِ مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریاست دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے ساتھ پوری قوت سے کھڑی ہے اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ثقافت Previous post صدر نیکوشور دان کا قومی ثقافت کے دن کے موقع پر ثقافت کے کردار پر زور، نوجوان فنکاروں کی حمایت کے نئے اقدامات کا اعلان
شہباز شریف Next post وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت وزیراعظم ہیلتھ کارڈ پروگرام کی توسیع