بنوں

پاکستان کی سری لنکا کے خلاف او ڈی آئی سیریز میں کامیابی پر وزیرِ اعظم کا اظہارِ مسرت

Read Time:37 Second

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سری لنکا کے خلاف پاکستان کی او ڈی آئی سیریز میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں، کوچز اور مینجمنٹ، خصوصاً چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی نے جس عزم، محنت اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا ہے، وہ پوری قوم کے لیے قابلِ فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کامیابی نے پوری قوم کو سرشار کر دیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ بھی اسی جذبے اور کارکردگی کے ساتھ ملک و قوم کا نام روشن کرتی رہے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
رومانیہ Previous post رومانیہ کے سفیر کا قومی لائبریری پاکستان کا دورہ
شہباز شریف Next post وزیر اعظم شہباز شریف کا پاکستان ریلویز کی جدید کاری اور قومی معیشت کی مضبوطی پر زور