
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان اہم مشاورت
Read Time:36 Second
لاہور، یورپ ٹوڈے: وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم نے لاہور میں جاتی اُمرا میں نواز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں۔
ملاقات کے دوران ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، طلب و رسد کی صورتحال اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا تھا جس کے بعد عوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا اور قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا گیا۔
حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 55، 55 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔