
وزیرِاعظم شہباز شریف کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 1,60,000 کی تاریخی حد عبور کرنے پر اظہارِ اطمینان
واشنگٹن، یورپ ٹوڈے: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس کے 1,60,000 کی ریکارڈ سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اپنی معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
وزیرِاعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ایس ایکس کی جانب سے حاصل کیا گیا یہ تاریخی سنگِ میل کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا عکاس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ملک اقتصادی استحکام کے بعد اب پائیدار معاشی ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔”