
وزیراعظم شہباز شریف کا سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
لاہور، یورپ ٹوڈے: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہفتے کے روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سابق گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر شمشاد اختر ملک کی ممتاز معاشی ماہر، باصلاحیت اور دیانتدار شخصیت تھیں۔ انہوں نے مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں میں خدمات انجام دے کر پاکستان کا نام روشن کیا۔
انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی خدمات کو ملکی معیشت کے استحکام اور مالیاتی شعبے کی بہتری کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔