شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں جنگی صورتحال پر تشویش کا اظہار

Read Time:1 Minute, 3 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے خطے میں جاری جنگی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے قطر اور دیگر برادر خلیجی ممالک کے خلاف ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس نازک وقت میں امیرِ قطر اور قطری عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا یقین دلایا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں قطر کے غیر معمولی تحمل اور بردباری کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے امیرِ قطر کو پاکستان کی جاری سفارتی رسائی اور امن کے لیے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان مسلسل تمام فریقین پر کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے تنازعات کے حل پر زور دیتا رہا ہے۔

دریں اثنا، امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ دنوں میں قریبی رابطے میں رہنے اور صورتحال پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
نیٹ ورک Previous post التین عصر کا 5G و 4G+ نیٹ ورک کے لیے بین الاقوامی ٹینڈر کا اعلان
انڈونیشیا Next post انڈونیشیا بحریہ جدید جنگی جہاز کے لیے میزائل نظاموں پر غور، بحری دفاع مضبوط بنانے کی کوششیں تیز