محمد شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا عوامی ریلیف پروگرام کا آغاز، مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہ چھوڑنے کا عزم

Read Time:1 Minute, 16 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وزیراعظم ، محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور معاشی طور پر کمزور طبقات کو فوری ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور عوامی ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء مصدق ملک، عطاء اللہ تارڑ اور علی پرویز ملک بھی شریک تھے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے اعلان کیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کے مالکان کو ریلیف کی رقم کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جو ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے منتقل کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موثر اور شفاف نظام کے تحت بسوں، ویگنوں، ٹرکوں اور دیگر مال بردار گاڑیوں کو سبسڈی کی ڈیجیٹل منتقلی شروع ہو چکی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ریلیف کی فراہمی جلد از جلد یقینی بنائی جائے تاکہ معاشی دباؤ کا شکار عوام کو فوری سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مشکل حالات میں عام آدمی کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومتی کفایت شعاری اور سادگی کے اقدامات کے نتیجے میں بچائی گئی رقم عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کے مناسب ذخائر موجود ہیں، جبکہ عوامی ریلیف اقدامات پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
زرداری Previous post صدر آصف علی زرداری کا پی این ایس خیبر کی شمولیت پر اطمینان کا اظہار