شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا مرحوم زعیم قادری کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت

لاہور، یورپ ٹوڈے: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مرحوم زعیم قادری کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔

وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ زعیم قادری کی جمہوریت کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔

نخچیوان Previous post جرمن وزارتِ خارجہ کی نخچیوان پر ایرانی ڈرون حملے کی شدید مذمت، آذربائیجان سے اظہارِ یکجہتی
زرداری Next post متحدہ عرب امارات میں میزائل کے ملبے سے دو پاکستانیوں کی ہلاکت پر صدر آصف علی زرداری کا اظہارِ افسوس